سرگودہا،بہبود آبادی کے اے ڈی پی سکیم کے ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ

حکومت سے کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرنے کا مطالبہ

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 21:13

سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2018ء) بہبود آبادی کے اے ڈی پی سکیم کے ملازمین کا شاہین چوک میں احتجاجی مظاہرہ ، حکومت سے کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرنے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق محکمہ بہبود آباد نے 4 سالہ اینول ڈویلمنٹ پروگرام کے تحت 270 ملازمین کو چار سال کے کنٹریکٹ پر بھرتی کیا تھا جون 2014 سے جون2018 تک یہ کنٹریکٹ تھا جس میں اے ڈی پی سکیم کے ملازمین فیملی پلانگ کا میسج گھر گھر جا کر دیتے تھے اور شہریوں میں آگاہی مہم سمیت دیگر فرائض سرانجام دیتے تھے، کنٹریکٹ ختم ہونے پر حکومت پنجاب نے اے ڈی پی سکیم کنٹریکٹ میں 31 دسمبر تک کی توسیع کر دی، ضلع سرگودھا میں 63 سینٹر قائم ہیں ہر سینٹر میں اے ڈی پی کے 5 ملازمین اپنی ڈیوٹی سرانجام دیتے ہیں، درجنوں مرد اور خواتین ملازم نے گذشتہ روز شاہین چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور حکومت پنجاب سے کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرنے کا مطالبہ کیا، محکمہ بہبود آبادی کے ڈسٹرکٹ آفیسرآفتاب احمد اعوان سے رابطہ کرنے پر انہوں نے بتایا کہ حکومت سرگودھا میں 270 اے ڈی پی ملازمین کام کر رہے ہیں جن کا کنٹریکٹ جون 2018 میں ختم ہو گیا تھا ، حکومت نے اے ڈی پی پروگرام میں 6 ماہ کی توسیع کرتے ہوئے اسے 31 دسمبر 2018 تک کر دیا ہے ، ان ملازمین کو کنٹریکٹ ابھی 31 دسمبر تک ہے اس کے بعد حکومت نئی پالیسی مرتب کرے گی، ابھی احتجاج کرنے کی کوئی وجہ سامنے نہیں ہے،جبکہ ملازمین نے الزام لگایا کہ محکمہ کی جانب سے ان سے 4 ہزار روپے فی کس مانگے جا رہے ہیں تاکہ ان سب کیلئے مشترکہ طور پر وکیل کیا جائے اور ان کو ریگولر کرنے کیلئے عدالت سے رجوع کیا جائے،انہوں نے کہا کہ 270 ملازمین سے اگر 4 ہزار روپے کے حساب سے پیسے وصول کئے جائیں گے تو یہ 10 لاکھ80 ہزار روپے رقم بنتی ہے ، جو کہ بہت زیادہ ہے،

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں