سرگودھا، سرگودھا ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں ڈائریکٹر،8 ڈپٹی ڈائریکٹر، سمیت 63پوسٹیں خالی

اتوار 21 اکتوبر 2018 21:40

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2018ء) سرگودھا ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں 63 سے زائد تاحال آسامیاں خالی چلی آ رہی ہیں، جس کے باعث دفتری اموری نمٹانے میں شدید مشکلات کا سامنا،4 ڈائریکٹر،8 ڈپٹی ڈارئریکٹر، سمیت دیگر پوسٹیں حالی پڑی ہیں، ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے سرگودھا ڈویلپمنٹ اتھارٹی بنائی تھی جس میں باقاعدہ طور پر اپنا کام بھی شروع کر دیا تھا لیکن ایک سال سے زائد کا عرصہ گزر جانے کے باوجود 63 اہم افسران کی آسامیاں تا حال خالی چلی آ رہی ہیں جس کے باعث دفتری امور نمٹانے میں مشکلات درپیش آ رہیں ہیں،ایس ڈی اے میں اس وقت 4 ڈائریکٹر،8 ڈپٹی ڈائریکٹر،16 اسسٹنٹ ڈائریکٹر ، ٹائون پلانگ آفیسراورایک بھی انجینئرموجود نہ ہے،جس کے باعث سرگودھا ڈویلپمنٹ اتھارٹی اپنی دفتر امور نمٹنانے میں قاصر چلی آ رہی ہے،اس وقت دفتر میں صرف 20 افسران اور ملازمین اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں،جبکہ مجوعی طور پر 83 آسامیاں ہوتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں