سرگودھا،پنجاب پولیس کے 22 انسپکٹرز کی خدمات اینٹی کرپشن کے سپرد

اتوار 21 اکتوبر 2018 21:40

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2018ء) پنجاب پولیس کے 22 انسپکٹرز کی خدمات اینٹی کرپشن کے سپرد،اینٹی کرپشن میں انسپکٹرز کی کمی کو پورا کرنے کیلئے پنجاب پولیس کے 22 انسپکٹرز کی خدمات ڈی جی اینٹی کرپشن کے سپرد کر دی گئیں،تفصیلات کے مطابق پنجاب میں محکمہ اینٹی کرپشن میں انسپکٹرز کی کمی کو پورا کرنے کیلئے پولیس کے مختلف یونٹس سے انسپکٹرز کا انتخاب کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جن انسپکٹرز کی خدمات ڈی جی اینٹی کرپشن کے سپرد کر دی گئی ہیں ان میںسرگودھا کے زاہدعلی، ناصر محمود خان پولیس ٹریننگ سینٹر، ذوالفقار محمد گجرات، لاہور سے انسپکٹر علی اکبر، اعجاز علی اور فضل احمد، علی رضا ایلیٹ فورس پنجاب، کلب عباس سپیشل پروٹیکشن یونٹ پنجاب، ظفر اقبال حافظ آباد، ارشد علی شاہد میانوالی، محمد ندیم اقبال شیخوپورہ، صفدر حسین جہلم، وسیم اکبر، بہاولپور، شاہد نذیر بہاولپور، محمد سرور خان بہاولپور، محمد اکرم بہاولپور، امجد پرویز سپیشل برانچ وی وی آئی پی سیکیورٹی راولپنڈی، عامر حنیف سپشل برانچ گوجرانوالہ ریجن، اخلاق رضا سپیشل برانچ فیصل آباد ریجن، عابد حسین ملتان ریجن، ظفر محمود خان سپیشل برانچ بہاولپور ریجن اور شاہد پرویز سپیشل برانچ بہاولپور ریجن شامل ہیں

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں