پنجاب فوڈ اتھارٹی نے انڈوں پر ایکسپائری ڈیٹ لکھنا اورانڈوں کا صاف ستھرا ہونا لازمی قرار دیدیا

پیر 22 اکتوبر 2018 13:08

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2018ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مضر صحت اشیاء کی فروخت پر قابو پانے کے لئے انڈوں پر ایکسپائری ڈیٹ لکھنا اورانڈوں کا صاف ستھرا ہونا لازمی قرار دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا سمیت صوبہ بھر میں بغیر ایکسپائری ڈیٹ لکھے دیگر اشیاء کی طرح انڈوں کی فروخت پر پابندی عائد کر دی ہے اور اس سلسلہ میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے دوکانداروں کو انتباہ کرتے ہوئے عوام کو ہدایت کی کہ کسی بھی جگہ بغیر ایکسپائری لکھے انڈوں اور دیگر اشیاء کی فروخت دیکھنے کی اطلاع فوری پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن0800-80500 پر کریں تاکہ مضر صحت اشیاء فروخت کرنے والے صحت دشمن عناصر کیخلاف فوراًکارروائی کی جاسکے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں