یکم نومبر سے گاڑیوں کی رجسٹریشن کیلئے سمارٹ کارڈ فراہم کئے جائیںگے

پیر 22 اکتوبر 2018 16:20

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) یکم نومبر سے سرگودھا سمیت صوبہ بھر میں گاڑیوں کی پرانی رجسٹریشن بک کی جگہ نئے سمارٹ کارڈ فراہم کئے جائیںگے جس کی قیمت 530 روپے مقرر کی گئی ہے، رجسٹریشن بک کی جگہ شناختی کارڈ کی طرز کے سمارٹ کارڈ کا اجراء کیا جارہا ہے، ابتدائی مرحلہ میں اس پر عملدرآمد گاڑیوں کی نئی رجسٹریشن اور گاڑیوں کی ٹرانسفر سے شروع کیا جائیگا جن شہریوں کی رجسٹریشن بک کی معیاد ختم ہوگئی ہے ان کو نئی بک کی بجائے شناختی کارڈ طرز کے سمارٹ کارڈ فراہم کئے جائیںگے، سمارٹ کارڈ بنانے والی مشینیں ڈی جی ایکسائز کے آفس پہنچ گئی ہیں، جس کا افتتاح نومبر میں کیا جا رہا ہے، روزانہ کی بنیاد پر یہ مشینیں 22 ہزار کارڈ تیار کرسکتی ہیں، کارڈ کی ڈلیوری دو روز میں یقینی بنادی جائیگی، اس سلسلہ میں تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز کے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کو یہ مشینیں فراہم کردی جائینگی جن کا تمام ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں