سرگودھا،قبرستان کی قیمتی اراضی پر ناجائز قابضین کے خلاف اہلیان دودہ بھی سراپا احتجا ج بن گئے

پیر 22 اکتوبر 2018 22:20

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2018ء) قبرستان کی قیمتی اراضی پر ناجائز قابضین کے خلاف اہلیان دودہ بھی سراپا احتجا ج بن گئے اور ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ سے فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ،گزشتہ روز دودہ موڑ پر درجنوں افراد نے احتجاج کیا اس دوران محمد اجمل، اسرار احمد، عبداللہ، محمد اشفاق ، عمر حیات، محمد افضل و دیگر کا کہنا تھا کہ دودہ کی وسیع آبادی کیلئے علاقہ میں قبرستان کیلئے 25ایکڑ مختص ہے مگر لگ بھگ9ایکڑ اراضی پر قبریں بنانے کی اجازت ہے ،جبکہ دیگر رقبے پر محکمہ مال کی مبینہ ملی بھگت سے بااثر افراد نے ناجائز قبضے کر کے نہ صرف تعمیرات قائم کر رکھی ہیں بلکہ اس کا زرعی استعمال کر کے فائدہ بھی اٹھایا جا رہا ہے جبکہ سرکاری خزانے کو نقصان پہنچنے کے ساتھ ساتھ اہلیان دودہ کو اس حوالے سے مشکلات درپیش ہیں، ہم حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کا دائرہ کار یہاں تک بڑھاتے ہوئے فوری طور پر جگہ واگزار کروائی جائے ۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں