سرگودھا، سرکاری ہسپتالوں میں ادویات و مشینری آلات کی کمی کے باعث بالخصوص دیہی علاقوں میں علاج معالجہ کی سہولیات ناپید

پیر 22 اکتوبر 2018 22:25

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2018ء) ضلع کے سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کے علاوہ مشینری و آلات کی کمی کے باعث بالخصوص دیہی علاقوں میں علاج معالجہ کی سہولیات ناپید ہوتی جا رہی ہیں،مانیٹرنگ ادارے کی رپورٹ کے مطابق ضلع کے رورل ہیلتھ سنٹروں اور بی ایچ یوز میں 114اقسام کے عام استعمال ہونیوالے طبی آلات اور مشینری جن میں ایکسرے مشینیں، درجنوں آکسیجن سلنڈرز،آٹو کلوو، گلو میٹر،کمپیوٹرز، ڈیلوری ٹیبل، ڈیلیوری لائٹس،ای سی جی مشینیں، سٹرلائزر، نیوبلائزرز،ڈینٹل آپرٹس،بیڈز،اوٹی لائٹس،جنریٹرز وغیرہ شامل ہیں کی قلت کے باعث دیہی علاقوں میں طبی سہولیات کا فقدان حکومتی اہداف کی تکمیل میں رکاوٹ بنتا جا رہا ہے ،حکومت طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے کروڑوں روپے کے بجٹ اور وسائل فراہم کرنے کادعویٰ کر رہی ہے جبکہ لوگوں کو اب بھی شہر کے ہسپتالوں کا رخ کرنا پڑتا ہے ،دیہی علاقوںکے ہسپتالوں میں خراب مشینری و آلات کی بحالی ایک چیلنج بنی ہوئی ہے ذرائع کے مطابق خراب مشینری کی فہرستیں اور ان پر آنیوالے اخراجات کے علاوہ نئی مشینری و آلات کی خریداری بارے سفارشات حکومت کو بھجوائی جا چکی ہے،تاہم پرانی اور خراب مشینری کو قابل استعمال بنانے کیلئے کسی قسم کے اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے ۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں