ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کیلئے پلاسٹک بیگزکا استعمال ترک کیا جائے، ڈپٹی کمشنر

پیر 12 نومبر 2018 22:02

سرگودھا۔12 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2018ء) ڈپٹی کمشنر سرگودھا سلوت سعید نے کہا ہے کہ کلین اینڈ گرین پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے اجتماعی سوچ اپنانے کی ضرورت ہے، ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کیلئے ضروری ہے کہ پلاسٹک بیگز کا استعمال ترک کیا جائے، نامیاتی کچرے کو ضائع کرنے کے بجائے توانائی کے حصول و دیگر مقاصد کیلئے استعمال میں لایا جائے اور بڑے پیمانے پر شجر کاری مہمات کا آغاز کیا جائے تاکہ آئندہ نسلوں کا مستقبل محفوظ بنایا جاسکے، ان خیالات کا اظہارانہوں نے سرگودھا یونیورسٹی اور ضلعی انتظامیہ کے اشتراک سے منعقد ہونے والے کلین اینڈ گرین آگاہی سیمینارسے بطور مہمان اعزاز خطاب کرتے ہوئے کیا، سیمینار کے دوران ڈپٹی کمشنر نے طلبہ سے اپنے گلی محلوں اور گردونواح کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے مختلف تجاویز پر گفتگو کی جن سے صاف ستھرا ماحول و صحتمند معاشرہ تشکیل دینے کیلئے ایک مضبوط لائحہ عمل ترتیب دیا جا سکے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں