ماہ ربیع الاول کی رحمتوں کا شمار ممکن نہیں،ممتاز اختر کاہلوں

منگل 13 نومبر 2018 18:03

سرگودھا۔13 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2018ء) ماہ ربیع الاول کی رحمتوں کا شمار ممکن نہیں ہمیں اس ماہ مقدس میں نبی کریمﷺ کی سیرت پر عمل پیرا ہوکر نیکیاں سمیٹنے کا عہد کرنا ہوگا، کوشش کی جائے کہ اس ماہ مقدس میں ہم اپنے گردونواح میں ایسے لوگوں کو بھی تلاش کریں جن کے پاس دو وقت کی روٹی کمانا بھی مشکل ہے، ان خیالات کا اظہار چیئرمین سرگودھا ڈویلپمنٹ اتھارٹی الحاج ممتاز اختر کاہلوں نے جناح کالونی میں سیرت النبیﷺ کے حوالہ سے منعقدہ محفل سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ نبی آخر الزماں حضرت محمد مصطفیﷺ نے ہمیں اخلاق، مساوات، اخوت اور بھائی چارے کا درس دیا، ممتاز اختر کاہلوں کا کہنا تھا کہ اگر ہم قرآن پاک اور سیرت النبیﷺ کو اپنی رہنمائی کیلئے پڑھیں تو دنیا و آخرت میں فلاح پاسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں