ربیع الاول کے حوالے سے مرکز اہلسنت کا اجلاس

بدھ 14 نومبر 2018 17:12

سرگودھا۔14 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء)مدرسہ مدینہ غوثیہ میں مرکز اہلسنت کا ربیع الاول کی آمد کی تیاریوں کے سلسلہ میں اجلاس ہوا، جس کی صدارت صاحبز ادہ قاضی نگا ہ ِمصطفی نے کی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ ﷺکی حیات طیبہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے ۔ ماہ ربیع الاول کی خوشی میں بازاروں ، گلیوں سمیت شہر بھر کی مساجد کو برقی قمقموں کے ساتھ سجانے سمیت حضور ٌکی آمد کا جشن بھرپور طریقے سے منایا جائے ۔

(جاری ہے)

کیونکہ اللہ تعالی ٰ نے حضور ٌکو تمام جہانوں کیلئے رحمت بنا کر بھیجا ۔ اجلاس میں مشاورت کے بعد 4رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی جو انجمن ِتاجران سے ملاقات کرکے 12ربیع الاول کے جلوس کے راستوں کو سجانے کے لیے اقدامات اور انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرے گی ۔ اجلاس میں عبداللہ سعید ہاشمی ، مفتی طارق محمود ، محمد اللہ بخش سیالوی ، پیر حنیف قادری ، خالد حیات ، قاضی انعام اللہ جلالی ، امیر عبداللہ آفریدی ، عطااللہ و دیگر علماء نے شرکت کی ۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں