ہائیکورٹ بینچ کے قیام کے سلسلہ میں وکلاء کی ہڑ تال

بدھ 14 نومبر 2018 17:23

سرگودھا۔14 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) انٹر ڈویژنل کوارڈنیشن کمیٹی کے فیصلے کے مطابق ہائی کورٹ بینچ کے قیام کے سلسلہ میں ڈسٹر کٹ بار سرگودھا میں مکمل ہڑتا ل کی گئی، اس موقع پر ممبر پنجاب بار سلیم کچیھلا، جنرل سیکرٹری سعد اللہ وڑائچ ، نصیر احمد اور دیگرنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ڈویژن بھرکے علاوہ ملحقہ اضلاع کے لاکھوں عوام کایہ دیرینہ مطالبہ ہے جوکئی سالوں سے حل طلب چلاآرہا ہے، انہوں نے کہا کہ وہ ہائیکورٹ کے بینچ کے قیام تک اپنا احتجاج جاری رکھیں گے، وکلاء کی ہڑتال کے باعث ضلع کچہری میں آئے ہوئے سائلین کو مشکلات کا سامنا رہا ۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں