فصل ربیع کیلئے کسانوںکو پانی کی یکساںتقسیم کے فارمولا پر عمل کیا جائے،کمشنر سرگودھا

جمعرات 15 نومبر 2018 16:00

سرگودھا۔15 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2018ء) کمشنر سرگودہا ڈویژن محمود حسن نے کہا ہے کہ پانی چوری کو روکنے کیلئے بااثر افرادکے ساتھ ساتھ محکمے کی کالی بھیڑوں کو بھی کیفرکردار تک پہنچایا جائے، فصل ربیع کیلئے کسانوںکو پانی کی یکساںتقسیم کے فارمولا پر عمل کیا جائے، ٹیل کے کسانوںکو ان کا حق دیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈویژنل زرعی ٹاسک فورس کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر تینوںاضلاع کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو(وڈیولنک) ،ڈائریکٹر زراعت رمضان نیازی ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سرگودہا عبدالسلام عارف ،اسسٹنٹ کمشنر جنرل ارشد احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت فیض محمد کندی ، ہارٹیکلچر آفیسر ڈاکٹر بشارت علی، ایکسیئن اریگیشن کڑانہ ڈویژن، ایس ڈی او کڑانہ جاوید قریشی ، فوجی فرٹیلائزرکمپنی ، کسانوں کے نمائندوں ، پولیس و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے،کمشنر سرگودہا نے محکمہ زراعت کے افسران کو ہد ایت کی کہ وہ کھادوں کے ڈیلروں کی تفصیلات اور ان پر مکمل چیک رکھیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جعلی کھادوں اور بیج کی سپلائی کو روکنے کیلئے سیڈ ایکٹ پر مکمل عملدرآمد کروایا جائے، غیر رجسٹرڈ کھاد و بیج ڈیلروں کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جائے، عدالتوں میں التوا کا شکار مقدمات کی پیروی کی جائے اور مجرموں کو کڑی سے کڑی سزا دلائی جائے۔ زراعت ہماری معیشت کا اہم جزو ہے اورکسانوں کا استحصال معیشت پر منفی اثرات مرتب کر سکتا ہے۔

انہوں نے چاروں اضلاع کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنروں کو پانی چوری ، جعلی زرعی ادویات و کھادوں کے زیر التواء مقدمات کی تفصیلات جمع کرنے اور ان کے چالانوںکی عدالتوں میں مکمل پیروی کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے پولیس کی طرف سے پانی چو ری کے ایف آئی آر درج نہ کرنے کا سخت نوٹس لیا اور متعلقہ اسسٹنٹ کمشنروں کو ہدایت کی کہ وہ پانی چوری کے ضمن میں قائم کمیٹیوں کے باقاعدگی سے اجلاس بلائیں اور پولیس کو ایسی درخواستوں پر فوری کارروائی کرنے کا پابند بنائیں ۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں