جعلی ادویات کا دھندہ کرنے والے صحت کے دشمن و قوم کے مجرم ہیں، ثاقب بھٹی

جمعرات 15 نومبر 2018 17:43

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2018ء)جعلی ادوایات کا دھندہ کرنے والے صحت کے دشمن اور قوم کے مجرم ہیں، ڈرگ لائسنس آن لائن کرنے کا عمل جاری ہے، پرائیوٹ ہسپتالوں مین قائم فارمیسی کیلئے بھی لائسنس لازمی ہے، عطائیوں کیخلاف کارروائی ہیلتھ کیئر کمیشن کر رہی ہے، ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ڈرگ کنٹرولر سرگودھا ثاقب بھٹی نے کیا، انہوں نے کہا حکومت کی ہدایت کے مطابق ڈرگ لائسنس آن لائن کرنے کا عمل جاری ہے اور بہت سا کام مکمل کیا جا چکا ہے،انہوں نے عوامی شہری،سماجی حلقوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس سلسلہ میں ہم سے مکمل تعاون کریں تاکہ جعلی اور غیر معیاری ادوایات کا دھندا کرنے والوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جاسکے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں