ٹی بی ہسپتال میںکلین وگرین پنجاب مہم کے تحت شجرکاری مہم کا آغاز

جمعرات 15 نومبر 2018 18:37

سرگودھا۔15 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2018ء) ڈپٹی کمشنر سرگودہا سلوت سعید کی ہدایت پر ایم ایس ٹی بی ہسپتال ڈاکٹر رجب ریاض نے کلین وگرین پنجاب مہم کے تحت شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا ہے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر رجب ریاض نے کہاکہ کلین وگرین پنجاب وزیر اعلیٰ پنجاب کا بہترین پروگرام ہے جس سے بیماریوں کے کنٹرول میں مدد ملے گی، انہوں نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ اپنے گھروں میں کچن گارڈن کی طرز پر شجرکاری کریں ، سبزیاں لگائیں اس طرح انہیں تازہ سبزیاں بھی ملیں گی اور انسانی صحت کیلئے اہم جزو اکسیجن بھی دستیاب ہوگی ، انہوں نے زور دیا کہ وہ اپنے گھروں کے کوڑا کرکٹ کو مناسب جگہ پر ڈمپ کریں ، انہوں نے کہا کہ ٹی بی ایک مہلک مرض ہے اور ٹی بی کے مریض کو سانس کا مسئلہ پیدا ہو تا ہے اگر ہوا میں اکسیجن کا تناسب 21 فیصد متوازن رہے تو اس مرض کے افراد کو افاقہ رہتا ہے اور اس کے بحالی کے سو فیصد امکانات ہیں ، انہوں نے ہسپتال کی حدود میں 200 درخت لگانے کا عہد کیا، انہوں نے عملہ صفائی کو ہدایت کی کہ وہ ہسپتال کی صفائی سے قبل چھڑکاؤ کا ضرور اہتمام کریں اس سے سموگ کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی، انہوں نے کہا ہسپتال کا طبی ویسٹ سائنسی انداز میں تلف کیا جا رہا ہے، قبل ازیں انہوں نے ہسپتال کے لان میں پودا لگایا۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں