ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا میں فرضی مشق کا انعقاد

جمعرات 15 نومبر 2018 18:37

سرگودھا۔15 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2018ء) ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا میں کسی بھی دہشت گردی کی صورت میں اور ایمر جنسی کے حالات سے نمٹنے کیلئے فرضی مشق کی گئی، جس میں سی ٹی ڈی ، ریسکیو1122،سول ڈیفنس ،پولیس اور بم ڈسپوزل سکواڈ ز نے جیل کے عملہ کے ساتھ مل کر دہشت گردی / ایمرجنسی حالات سے نمٹنے کیلئے مکمل عملی مشق کا مظاہرہ کیا، اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ جیل سید محمد انجم شاہ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ رانا عرفان سلیمان سمیت دیگر ضلعی آفسران موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں