ایس ڈی اے جشن عید میلاد النبیؐ شایان شان طریقہ سے منائیگی،ممتاز اختر کاہلوں

جمعہ 16 نومبر 2018 17:00

سرگودھا۔16 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2018ء) نبی کریمؐ تمام جہانوں کیلئے رحمت اللعالمین بن کر تشریف لائے، آپؐ کی آمد سے جہالت کے اندھیرے چھٹ گئے، حضورؐ کی آمد کی خوشی میں جشن منانا برکتوں کا باعث ہے ، ان خیالات کا اظہار چیئرمین سرگودھا ڈویلپمنٹ اتھارٹی الحاج ممتاز اختر کاہلوں نے کیا، انہوں نے کہا کہ 12 ربیع الاول کو شایان شان طریقہ سے منانے کیلئے سرگودھا ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے خصوصی اہتمام کیا جا رہا ہے، بلڈنگز کو سجانے کے علاوہ راستوں کو صاف ستھرا بنانے کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے، الحاج ممتاز اختر کاہلوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے بھی جشن عید میلاد النبیؐ بھرپور جوش و جذبہ سے منانے کا اعلان کیا گیا ہے، نبی کریمؐ کی آمد ہر مسلمان اپنے انداز میں مناتا ہے، آپؐ کی آمد ہمارے لئے باعث مسرت ہے، انکا مزید کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کیساتھ ملکر عید میلاد النبیؐ پر سکیورٹی کے انتظامات اور صفائی ستھرائی کے کاموں میں سرگودھا ڈویلپمنٹ اتھارٹی اپنا بھرپور کردار ادا کریگی۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں