مسجد سے ملحقہ مدرسے کی چھت گرنے سے تبلغی جماعت سے تعلق رکھنے والے تین افراد جا ںبحق،9 شدید زخمی، 4 کی حالات نازک

ہفتہ 17 نومبر 2018 20:47

مسجد سے ملحقہ مدرسے کی چھت گرنے سے تبلغی جماعت سے تعلق رکھنے والے تین افراد جا ںبحق،9 شدید زخمی، 4 کی حالات نازک
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2018ء) مسجد سے ،ملحقہ مدرسے کی چھیت گرنے سے تبلغی جماعت سے تعلق رکھنے والے تین افراد جا ںبحق جبکہ9 شدید زخمی ہوگئے،جن میں 4 کی حالات نازک بتائی جاتی ہے،پو کے مطابق سلانوالی کے علاقہ چک نمبر140جنوبی آبادی میں واقعہ اسلام نگر میں قائم جامعہ مسجد سید عطاء اللہ شاہ بخاری سے ملحقہ مدرسہ عربیہ الاحسان العلوم کی چھیت پر لیپائی کاکام ہورہاتھا کہ اس موقع پر صوبہ کے پی کے سے آئی تبلغی جماعت کے تیرہ افراد جوکہ ددرسے کے نیچے بیٹھے تبلغ جکادرس دے رہے تھے کہ اچانک چھیت کی لیپائی کے دوران چھیت نیچے آگری جس کے نتیجہ میں تبلغی جماعت کے تین ممبران محمد شاہ ولد قادر شاہ،اس کابیٹاسعد کریم،سعدالرحمن ولد سلمان موقع پر ہی جاں بحق جبکہ سات افراد شدتدزخمی ہوگئے،جہنیں فوری طور پر ریسکیوٹیموں نے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال سرگودھامنتقل کردیاہے جہاں تین زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے،زخمیوںمیںپھنداغلام،یونس،فضل کریم،خالدالرحمن،شمش الرحمن، گل نصیب خان،حضرت عثمان،عمررحمن،اورصاحب زادہ شامل ہیں، جن میں چار کی حالت انہتائی نازک بتائی جاتی ہے،ان افراد کا تعلق شانگلہ،سوات کے علاقوں سے بتایاگیاہے،واقع کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال مین ایمرجنسی نفاذ کردی گئی،اور ڈاکٹروں پیرامیڈکس کی ٹیم کو طلب کرلیاگیا،

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں