حکومت کی مثبت پالیسیاں ملکی مفاد میں ہیں،انصر اقبال

منگل 20 نومبر 2018 18:30

سرگودھا۔20 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی مثبت پالیسیاں ملکی مفاد میںہیں جو بہت جلد رنگ لائیں گی، وہ وقت دور نہیں جب پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہوگا، ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر انصر اقبال نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ لوٹی ہوئی دولت واپس قومی خزانہ میں جمع کرانا ہماری اولین ترجیح ہے ، لوٹی ہوئی دولت میں واپس لانے کیلئے کسی کیساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے امریکہ کو جواب دیکر ثابت کردیا ہے کہ وہ قومی لیڈر ہیں۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں