کمشنر سرگودہا ڈویژن کی غیر قانونی پٹرول پمپس بند کروانے کی ہدایت

منگل 20 نومبر 2018 22:36

سرگودھا۔20 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2018ء) کمشنر سرگودہا ڈویژن محمود حسن نے چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اضلاع میں غیر قانونی پٹرول پمپوں کو فوری طو رپر بند اور ملزمان کیخلاف سخت کارروائی کریں، قومی شاہروں پر موٹر سائیکل سواروں کیلئے ہیلمٹ پر سختی سے پابندی پر عملدرآمد بھی کروائیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنروں سے انتظامی امور کا جا ئزہ اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سرگودہا سلوت سعید بھی ان کے ہمراہ تھیں،کمشنر نے کہا کہ غیر قانونی پٹرول پمپس انسانی جانوں کیلئے خطرات کا سبب ہیں ،لہذا غیر قانونی پٹرول پمپس کیخلاف فوری طور پر کا رروائی کی جائے، انہوں نے شہری علاقوں میں ہیلمٹ کی آڑ میں شہریوں کو تنگ کرنے کا بھی نوٹس لیا اور کہاکہ شہریوں کو ہیلمٹ کے فوائد سے آگاہ کریں ،انہوں نے چاروں اضلاع میں لینڈ ریکارڈ کی ٹرانسفر کے ضمن میں سب رجسٹراروں کو اپنے اوقات متعین او رانہیں روزانہ کی بنیاد پر مشتہر کرنے کی ہدایت کی تاکہ سائلین کو دشواری سے محفوظ رکھا جاسکے ،انہوں نے چاروں اضلاع میں گرین و کلین پنجاب پروگرام کو مکمل طورپر رائج کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا ، انہوں نے کہاکہ گنے کے کرشنگ سیزن کا آغاز ہو رہاہے تمام ڈپٹی کمشنر اپنے اضلا ع میں ملوں کی مانیٹرنگ اور ملوں کے باہر ٹریفک کے بہاؤ میں موجود رکاؤٹوں کو دور کریں ، قبل ا زیں انہوں نے عید میلاد النبی ؐ کے سلسلہ میں سکیورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ تمام ڈپٹی کمشنر سیرت کانفرنس کا انعقاد کریں اور شرکاء کو نبی کریم ؐ کے اسوہ حسنہ کو اپنی زندگیوں میں اتارنے کی ترغیب دلائیں ۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں