پولیس جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے سرگرم عمل ہے ، ڈی پی اوسرگودھا

منگل 20 نومبر 2018 23:41

سرگودھا۔20نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2018ء) جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی اور پرامن معاشرے کے قیام کے اولین فرض کو پورا کرنے کیلئے سرگرم عمل ہیں ۔ جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی اور پرامن معاشرے کے قیام کیلئے سرگودہا پولیس پرعزم ہے اس سلسلہ میں تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں ، ڈکیتی اور راہزنی ایسے جرائم ہیں جن سے خوف کی فضا پیداہوتی ہے ان جرائم پر قابو پانے کیلئے خصوصی توجہ دی جارہی ہے ۔

ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودہا محمد حسن رضا خان نے ڈی پی او آفس میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ شاہ پور خصوصاً جہاں آباد میں وارداتوں کا سلسلہ شروع ہوا اور تقریباً دو ماہ میں12کے قریب ڈکیتی ، راہزنی اور چوری کی وارداتیں ہوئیں جس پرڈی ایس پی شاہ پورملک شاہد نذیر کو خصوصی ٹاسک دیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ شا ہپور صدرسب انسپکٹر محمد عظمت کی سربراہی میںٹیم تشکیل د ی گئی جنہوں نے دن رات محنت کرکے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے پانچ رکنی بین الاضلاعی عرفان گینگ کو گرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

ملزمان سرغنہ عرفان ولد متعلی قوم مسلم شیخ سکنہ ڈیرہ یارے والا ، رضوان قمر عرف سردارا سکنہ آزاد کشمیر ، منیر احمد سکنہ جھگیاں سیال جھاوریاں، مظہر سکنہ ماڑی لک اور شہباز سکنہ ٹھٹھی بہلول پور پنڈی بھٹیاں نے تمام وارداتوں کا اعتراف کرلیا ہے جن کے قبضہ سے نقدی رقم1255000روپے ،تین موٹرسائیکل جبکہ 9عدد مویشی مالیتی8لاکھ روپے برآمد کرلیے ۔

گرفتارملزمان کے قبضہ سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ کلاشنکوف، پمپ ایکشن ، بندوق ڈبل بیرل اورایک عدد پسٹل30بور بھی برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں جبکہ موٹرسائیکل چوری وراہزنی میں ملوث عمران عرف پٹوارا گینگ کے پانچ ارکان سرغنہ عمران عرف پٹوارا ولد محمد خالد قوم بھٹی سکنہ کلیاں شاہ پور ، محمد عمران ولد غلام شبیر قوم مسلم شیخ سکنہ بونگہ جھمٹ ، شمریز ولد شبیر قوم مسلم شیخ سکنہ میلووال ، محسن رضا ولد غلام حسین قوم فقیر سکنہ کلیاں شاہپور اور محمد رمضان ولد دوست محمد قوم قصاب سکنہ گجرانوالہ شاہ پور کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے دوموٹرسائیکل اور نقد رقم کل مالیتی 185000روپے برآمد کرلیے گرفتارملزمان کے قبضہ سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ چار پسٹل30بور بھی برآمدکرکے الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں ۔

گرفتاردونوں گینگز کے قبضہ سے 2405000روپے کا مال مسروقہ برآمد ہوا ۔ پریس کانفرنس کے اختتام پر ڈ ی پی او سرگودہا نے مدعی مقدمات کو انکا لوٹا ہواانکے حوالے کیا جس پر مدعیوں نے اپنا مال مسروقہ واپس ملنے پر ڈی پی او اور انکی ٹیم کا شکریہ ادا کیا ۔ ڈی پی او نے سماج دشمن عناصر کے خلاف اچھی کارروائی پر ایس ایچ او تھانہ شاہ پورصدر اورانکی ٹیم کو شاباش دی اور نقدانعام وتعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا ۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں