سرگودھا،سنیپ چیکنگ کے دوران کار سے کروڑوں روپے کی افیون برآمد ،بین الصوبائی دو منشیات سمگلرگرفتار

منگل 20 نومبر 2018 23:41

سرگودھا۔20نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2018ء) تھانہ پھلروان کی بڑی کارروائی، سنیپ چیکنگ کے دوران کار کے خفیہ خانوں سے کروڑوں روپے مالیت کی افیون برآمد ،بین الصوبائی دو منشیا ت سمگلرگرفتار، ایس پی انوسٹی گیشن قدوس بیگ نے ایس ڈی پی او دفتر بھلوال میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرگودہا کو منشیات فروشی سے پاک کرنے کیلئے خصوصی توجہ دی جارہی ہے ۔

اس سلسلہ میں ایک بڑی کارروائی کی گئی ہے جس میں ڈی ایس پی بھلوال ملک غلام عباس کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ پھلروان ظفر اقبال نے اسسٹنٹ سب انسپکٹرز زاہد اقبال اور مظفر علی پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ چکیاں موڑ منڈی روڈ بحدرقبہ دھوری بذریعہ ناکہ بندی سنیپ چیکنگ کے دوران کارنمبری LZQ-2655کو روک کرچیک کیا۔

(جاری ہے)

کار کے خفیہ خانوں سے چار من کے قریب افیون برآمد ہوئی ۔

کار میں سوار ملزمان نور حسین ولد مقبول حسین قوم سید سکنہ پنڈ سنگریال ڈاکخانہ گولڑہ شریف اسلام آباد اور علی شان حیدر ولد اظہار حسین قوم جوئیہ سکنہ محلہ معظم شاہ خوشاب کو گرفتارکرکے ملزمان کے خلاف منشیات سمگلنگ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ منشیات سمگلنگ میں استعمال ہونے والی کار متذکرہ بالا کو علیحدہ قبضہ پولیس میں لیا گیا ہے ۔ گرفتارملزمان نے بتلایا کہ منشیات کا وھندہ کرتے ہیں اور پشاور سے لاکر پنجاب کے مختلف حصوں میں فروخت کرتے ہیں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودہا محمد حسن رضا خاننے منشیات سمگلروں کے خلاف اچھی کارروائی پر ایس ایچ او تھانہ پھلروان اورانکی ٹیم کو شاباش دی اور نقدانعام وتعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے ۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں