ناجائز اسلحہ رکھنے پر ملزم گرفتا ر

اتوار 9 دسمبر 2018 20:00

سرگودھا۔9 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2018ء) تھانہ شاہ نکڈر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گرفتار ملزم سے رائفل برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد حسن رضا خان کی ہدایت پرناجائزاسلحہ بالخصوص کلاشنکوف رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ شاہ نکڈر انسپکٹر محمد اکرم نے سب انسپکٹر احمد شیر پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ چک نمبر168/171شمالی میں ریڈ کرکے ملزم یونس ولد محمد بوٹا کے قبضہ سے رائفل444بور برآمد کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد حسن رضا خان نے ایس ایچ او تھانہ شاہ نکڈر اورانکی ٹیم کو اچھی کارروائی پر شاباش دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں