سرگودھا ،کینو کے کاشتکاروں کا باغات ختم کرکے فصلیں کاشت کرنے کا فیصلہ

موسمی حالات ، باغات پر بیماریوں کے حملے اور کینو کی قیمتوں میں کمی سے مالکان زبوں حالی کا شکار

اتوار 9 دسمبر 2018 21:10

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2018ء) موسمی حالات‘ بیماریوں کے حملے اور قیمتوں میں کمی کینو باغات کے مالکان زبوں حالی کا شکار ہو گئے‘ کاشتکاروں نے باغات ختم کر کے دوسری فصلوں کی کاشت کا فیصلہ کر لیا‘ حکومت کی عدم دلچسپی کی وجہ سے دنیا بھر میں سٹریس میں مشہور ضلع سرگودھا کے کنو کے باغات کے ماکلکان موسمی حالات اور بیماریوں سے کنو کو پہنچنے والے نقصانات کی وجہ سے مالی نقصان اٹھانے پر مجبور ہو گئے ہیں‘ مالکان کا کہنا ہے کہ رہی سہی کسر قیمتوں میں ہونے والی کمی نے پوری کر دی ہے‘ کاشتکاروں نے بتایا کہ پورا سال کنو باغات کی حفاظت کرنے کے بعد ہمیں نقصان ہی ہو رہا ہے‘ جسکی وجہ سے ہم نے ان باغات کو ختم کر کے دوسری فصلیں کاشت کرنے کا فیصلہ کیا ہے‘ ان کاشتکاروں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ اگر کنو کے باغات کو بچانا ہے تو مخصوص افراد کی اجارہ داری کو ختم کر کے کنو کی قیمتوں کے مناسب ریٹ مقرر کیے جائیں۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں