سرگودھا،چیف جسٹس کے حکم پر نئی بننے والی جے آئی ٹی سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں،خرم نواز گنڈا پور

وزیراعلیٰ پنجاب کا ہیلی کاپٹر راتوں رات تبدیل کئے جانے والے آئی جی کو لینے کوئٹہ کیوں گیا، شریف برادارن کے جاری مقدمات کی بیورکریسی سب سے بڑی رکاوٹ ہے، یہ کیسے ممکن ہے کہ ایک سیکرٹری 70 ارب روپے کی کرپشن کر لے اور وزیراعلیٰ کو پتہ ہی نہ ہو، جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک

اتوار 9 دسمبر 2018 21:10

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2018ء) چیف جسٹس کے حکم پر نئی بننے والی جے آئی ٹی سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں،پہلی دو جے آئی ٹی نے نہ زخمیوںاو ر نہ ہی شہدا کے لواحقین سے پوچھ گچھ کی ،اچانک آئی جی پنجاب کو کیوں تبدیل کیا گیا،وزیراعلیٰ پنجاب کا ہیلی کاپٹر راتوں رات تبدیل کئے جانے والے آئی جی کو لینے کوئٹہ کیوں گیا، شریف برادارن کے جاری مقدمات کی بیورکریسی سب سے بڑی رکاوٹ ہے، شریف برادران کے قریب صرف تین ہی سیکرٹری ملک کو چلا رہے تھے، یہ کیسے ممکن ہے کہ ایک سیکرٹری 70 ارب روپے کی کرپشن کر لے اور وزیراعلیٰ کو پتہ ہی نہ ہو، عمران خان کی حکومت کی 100 روزہ کارکردگی تسلی بخش ہے، ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت پر بھی تشویش ہے جس کیلئے فوری طور پر انکوائی کی جانا ضروری ہے، ان خیالات کا اظہار پاکستان عوامی تحریک کے جنرل سیکرٹری خرم نواز گنڈا پور نے پاکستان عوامی تحریک تاجر ونگ کے جنرل سیکرٹری محمد کامران سرور کے والد کی وفات پر سرگودھا آئے تھے اور اس موقع پر آن لائن سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان چوہدری ثاقب نثار کی جانب سے سانحہ ماڈل ٹائون پر بننے والی جے آئی ٹی پراطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سابقہ دو جے آئی ٹی او نے یہ گورا ہی نہیں کیا کہ سانحہ میں زخمی ہونے والوں اور شہدا کے لواحقین سے پوچھ گیچھ کر لی جائے اب بننے والی جے آئی ٹی آزادانہ ، منصفانہ رپورٹ پیش کرے گی، انہوں نے کہا کہ سوالات یہ ہیں کہ 42 تھانوں کی پولیس کو کون طلب کر سکتا ہے ،وزیراعلیٰ ، آئی جی پنجاب یا پولیس نے خود ہی فائرنگ شروع کر دی ، فوٹیج میں کوئی ایسی چیز موجود نہیں کہ پولیس فائرنگ کرنے پر مجبور ہو اور اگر پولیس نے نہتے لوگوں پر فائرنگ کس کے حکم پر شروع کی ان سب کا تعین ہونا باقی ہے،ہم نے پولیس کے 820 پولیس ملازمین کے نام دیئے،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شریف برادران کے خلاف جاری انکوائیریوں میں بیورکریسی سب سے بڑی رکاوٹ ہے کیونکہ انہوں نے اپنے دور اقتدار میں جونیئر کو سینئر کے عہدے پر تعینات کر کے کام لیتے رہے احد چیمہ، فواد احمد فواداورتوقیر شاہ سے من مرضی کے کام لیتے رہے،70 ارب روپے کی اگر کرپشن ہو رہی ہو تو وزیراعلیٰ کو نہ پتہ ہو تو اس کے خلاف بھی کاروائی ہونی چاہیے، خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ وزیراعظم نے آئی جی پنجاب طاہر خان کو سانحہ میں ملوث پولیس اہلکاروں کو او ایس ڈی بنانے کا حکم دیا تھا ، مگر انہوں نے وزیراعظم کا حکم ماننے سے انکار اور اپنا عہدہ چھوڑنے کو ترجیحی دی راتوں رات آئی جی کو تبدیل کر کے نئے تعینات ہونے والے مشتاق احمد سکھیرا کو وزیراعلیٰ کے ہیلی کاپٹر پر خصوصی طور پر پنجاب لایا جاتاہے، خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کی 100 روزہ کارکردگی اس لحاظ سے بہتر ہے کہ موجودہ بیورکریسی ان کے ساتھ کسی قسم کا کوئی تعاون نہیں کر رہی ہے، لیکن یہ بات واضح کر دو کہ ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت پر ہمیں بڑی تشویش ہے اس پر ایک اعلیٰ سطح کمیٹی بنا کر انکوائری کی جائے کہ روپے کی قیمت کم ہونے میں کون سے محرکات شامل ہیں،

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں