رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر ذوالفقار بھٹی سمیت 240 لیگی کارکنوں کیخلاف درج مقدمہ سے دہشت گردی کی دفعات ختم ہونے پر سیشن کورٹ میں مقدمہ کی سماعت 13 دسمبر کو ہو گی

پیر 10 دسمبر 2018 14:31

رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر ذوالفقار بھٹی سمیت 240 لیگی کارکنوں کیخلاف درج مقدمہ سے دہشت گردی کی دفعات ختم ہونے پر سیشن کورٹ میں مقدمہ کی سماعت 13 دسمبر کو ہو گی
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2018ء) سرگودھا میں مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر ذوالفقار بھٹی سمیت 240 لیگی کارکنوں کیخلاف درج مقدمہ سے دہشت گردی کی دفعات ختم ہونے پر سیشن کورٹ میں مقدمہ کی سماعت 13 دسمبر کو ہو گی۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا میں مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر ذوالفقار بھٹی ان کے بیٹوں سمیت 240سے زائد کارکنوں کیخلاف 25جولائی18 کو ضلع کچہری کے باہر انتخابی نتائج نہ میں تاخیر پر احتجاج کرنے کا مقدمہ تھانہ کینٹ نے دہشت گردی سمیت سنگین دفعات کے تحت درج کیا۔

جس میں مسلم لیگ ن کے ایم این اے ڈاکٹر ذوالفقار بھٹی نے مقدمہ جھوٹا قرار دیتے ہوئے دہشت گردی کی دفعات کو چیلنج کیا تھا تو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج نے مقدمہ کی سماعت کرتے ہوئے دہشت گردی کی تمام دفعات کو ہذف کرنے کا حکم دیا اور مقدمہ کی سماعت 13دسمبر کو سیشن کورٹ میں کرنے کا حکم دے دیا ۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں