سٹی روڈ کو انار کلی لاہور کی طرز پر خوبصورت بازار بنانے کیلئے بیریئر لگانے پر غور

پیر 10 دسمبر 2018 16:38

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) انتظامیہ نے سٹی روڈ کو انار کلی لاہور کی طرز پر خوبصورت بازار بنانے کیلئے اس کے اطراف میں بیریئر لگانے کی تجویز کو عملی جامہ پہنانے کیلئے غورشروع کردیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق کچہری بازار کے تاجروں نے میونسپل کارپوریشن سرگودھا کے میئر اسلم نوید کی جانب سے لگائے جانے والے بیریئر ختم کردیئے جس پر میئر سرگودھا نے سٹی روڈ کو انار کلی بازار کی طرز پر بنانے کیلئے مشاورت شروع کردی ہے۔

تاجروں اور شہریوں کا کہنا ہے کہ سٹی روڈ کو ڈیری روڈ، کارخانہ بازار روڈ، خوشاب روڈ لنک کرتے ہیں یہاں پر ٹریفک کو بھی کوئی مسئلہ نہیں جس کی وجہ سے یہاں پر انار کلی بازار کی طرز پر سٹریٹ قائم کی جاسکتی ہے اور یہ بازار سرگودھا کے خوبصورت ترین بازاروں میں شمار ہوتا ہے، اس سے بازار کی رونقیں بڑھیں گی اور اس کا حتمی فیصلہ میئر سرگودھا کریںگے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں