سرگودھا، تمام سرکاری ہسپتالوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کی ہدایات جاری

پیر 10 دسمبر 2018 16:43

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء)حکومت ِپنجاب نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں ، ذرائع کے مطابق اس ضمن میں ہسپتالوں کے تمام داخلی و خارجی راستوں اور وارڈز کے داخلی دروازوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ آنے جانیوالے افراد پر نظر رکھی جاسکے ۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں