اینٹی کرپشن اور ضلعی انتظامیہ نے 578کنال سرکاری اراضی واگزار کروالی

پیر 10 دسمبر 2018 18:17

سرگودھا۔10 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) 578کنال5مرلے واقع پل گیارہ موضع چک114جنوبی سے اینٹی کرپشن سرگودھااور ضلعی انتظامیہ نے سرکاری اراضی ذوالفقار، عبدالغفور وغیرہ سے واگزار کروالی ۔تفصیلات کے مطابق عاصم رضا، ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کوباوثوق ذرائع سے معلوم ہوا تھا کہ پل گیارہ میں پٹوار سرکل چک نمبر111,114میں سرکاری رقبہ تقریبا868کنال زرعی اراضی پر بااثر افراد قابض ہیں جنہوں نے وہاں پر کمرشل دکانوں،کریشر اور زرعی رقبہ پرمحکمہ مال کی ملی بھگت سے قبضہ کیا ہوا ہے ۔

جس پر ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے اس معاملے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے انکوائری احسان اللہ ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر(لیگل) کو سپرد کی۔دوران انکوائری ریکارڈ کی مکمل چھان بین کی گئی اورموقعہ کا ملاحظہ کیا گیا جس سے معلوم ہوا کہ سرکاری رقبہ تقریبا868کنال زرعی اراضی ،308کمرشل دوکانیں اور 50/60کریشربااثر افراد نے محکمہ مال سے ملی بھگت کر کے بنائی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

جس میں سے 218کنال کمرشل اراضی اینٹی کرپشن سرگودھا اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیم نے مورخہ21.10.2018کو واگزار کروا چکی ہے اب مزید کاروائی کرتے ہوئے 578کنال5مرلے موضع چک نمبر114جنوبی سے اینٹی کرپشن سرگودھا اور ضلعی انتظامیہ نے مل کرذوالفقار، عبدالغفور، شوکت علی وغیرہ سے واگزار کروا لی ہے ۔باقی72کنال اراضی پر لوگوں نے عدالت سے حکم امتناعی لے رکھا ہے۔

اور 308دکانین غیر قانونی ہیں جن کی فہرست مرتب کر کے مجاز اتھارٹی کو بھجوا دی گئی ہے اسی طرح ناجائز کریشر قابضین کی بھی لسٹ مرتب کی جارہی ہے۔ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب حسین اصغر اور ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا عاصم رضا کے ویژن کے مطابق ایسی کاروائیاں جاری رہیں گے تاکہ سرکاری املاک کو ناجائز قبضہ گروپوں سے واگزار کر وا کے واپس سرکار کو دلوائی جا سکیں۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں