سرگودھامیں بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ

پیر 10 دسمبر 2018 18:53

سرگودھا۔10 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) سرگودھا اور گردونواح میں گزشتہ رات بھر ہونیوالی کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش سے جہاں سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے وہاں پر اس کے مثبت اثرات زراعت پر بھی پڑینگے اور خشک سردی کے خاتمے سے نزلہ زکام کھانسی جیسی بیماریوں کا خاتمہ ہوگا ماہرین کا کہنا ہے کہ حالیہ بارش سے فصلوں پر اچھے اثرات مرتب ہونگے جبکہ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ خشک سردی کی وجہ سے مختلف بیماریوں کی شکایات عام تھیں ان میں کمی واقع ہوگی موسم سرما کی اس پہلی بارش سے ہر چیز نکھر گئی دھند اور سموگ کا بھی بہت حد تک خاتمہ ہوا ہے دن بھر چلنے والی ٹھنڈی ہواء کی وجہ سے پکوڑے‘ سموسے اور مچھلی سمیت دیگر چٹ پٹی اشیاء فروخت کرنیوالوں کی دکانوں پر بے پناہ رش دیکھنے میں آیا۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں