سرگودھا میں ضلعی انتظامیہ کا سرکاری واجبات کے باقی ا داروں کے خلاف ایکشن

محکمہ مال کے تین کمرشل پلازوں کے 272 کرایہ داروں کو نادہندہ قرار دے کر ان سے ریکوری کے لئے نوٹس جاری

منگل 11 دسمبر 2018 13:04

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2018ء) سرگودھا میں ضلعی انتظامیہ نے سرکاری واجبات کے باقی ا داروں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے محکمہ مال کے تین کمرشل پلازوں کے 272 کرایہ داروں کو نادہندہ قرار دے کر ان سے ریکوری کے لئے نوٹس جاری کر دیئے گے۔زرائع کے مطابق سرگودھا شہر میں محکمہ مال کے تین کمرشل پلازہ جات شاہین شاپنگ سنٹر بلاک 5،پنجاب شاپنگ پلازہ بلاک2 اور شیر دل مارکیٹ کے 272 دوکاندروں کو کرایہ جات کی عدم ادائیگی پر محکمہ مال نے نادہندہ قرار دے دیا گیا۔

جن کو کروڑوں کے باقی دار ہونے پر سات یوم تک ادائیگی کی مہلت دے کر نوٹس جاری کر دیئے گے۔جس میں محکمہ مال کرایہ دار الاٹیوں نے این این آئی کو بتایا کہ ان کے ذمہ جو رقم بقایا بنا کر نادہندہ قرار دیا گیا ہے اس میں میونسپل کارپوریشن کو دیئے کے کرایہ جات اور ایڈوانس کی رقوم نفی نہیں کی گئیں۔

(جاری ہے)

جبکہ قبل ازیں سابق کمشنر سرگودھا کے ساتھ اراکین اسمبلی کی موجودگی میں ہونے والے کامیاب مذاکرات میں ڈیڑھ لاکھ فی کس کی ادائیگی کے ساتھ ایک معاہدہ طے پایا تھا کہ مفید حساب کیا جائے گا لیکن محکمہ نے مفید حساب کئے بغیر بھاری رقوم کے باقی دار ظاہر کر کے واجبات کی سات یوم میں ادائیگی کے جو نوٹس جاری کئے ان پر تاریخ اجراء 7 دسمبر تحریر کر کے انہیں 10 دسمبر کو تقسیم کیا گیا ۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں