سرگودھا ‘ وکلاء نے کل جمعرات کو لاہور ہائی کورٹ کے سامنے مال روڈ پر دھرنا پر جانے کی تیاریاں مکمل کر لیں

بدھ 12 دسمبر 2018 14:01

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2018ء) سرگودھا میں ہائی کورٹ بنچ کے قیا م کے مطالبہ پرسرگودھا،شاہپور،جوہرآباد،سمیت ریجن کے وکلاء نے عدالتوں کا بائیکاٹ کر کے بدھ کے روز ہڑتال کی اور کل 13 دسمبر کو لاہور ہائی کورٹ کے سامنے مال روڈ پر دھرنا پر جانے کی تیاریاں مکمل کر لیں ہیں۔سرگودھا میں وکلاء نے عدالتوں کا بائیکاٹ کیا اور ریونیو ڈیپارٹمنٹ کی تالا بندی رکھی جس کے باعث عدالتی اور سرکاری کام ٹھپ ہو کر رہ گیا۔

(جاری ہے)

وکلاء نے عدالتوں کا بائیکاٹ کر کے ضلع کچہری میں روڈ بلاک احتجاجی کیمپ میں احتجاج کیا ۔وکلاء کی عدالتوں میں عدم پیشی کے باعث مقدمات کی سماعت التواء کا شکار رہیاور معمولی مقدمات میں ملوث ملز مان بھی ضمانتیں بھی نہ ہو سکیں ۔وکلاء کا کہنا ہے کہ ہائی کورٹ بنچ کے قیا م تک جد و جہد جا ر ی رکھیں گے اور کوئی وکیل کام نہیں کرئے گا اور آج کلرکوں اور شہریوں کے ساتھ لاہور جائیں گے اور مال روڈ ہائیکورٹ گیٹ پر دھرنا دے کر پانچویں ڈویڑن میں ہائیکورٹ بیچز کے قیام کے مطالبہ پر زور د یتے ہوئے دھرنا دیں گے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں