یتیم کی کفالت کرنیوالا روز قیامت نبی پاکؐ کے سب سے قریب ہوگا ، شیخ محمد انور

بدھ 12 دسمبر 2018 19:52

سرگودھا۔12 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) یتیم کی کفالت کرنیوالا روز قیامت نبی پاکؐ کے سب سے قریب ہوگا ،اسلام میں یتیم کی پرورش پر خصوصی شفقت کا درس د یتے ہو ئے کہا گیا ہے کہ اگر کوئی شخص کسی یتیم کے سر پر شفقت کا ہاتھ رکھ دے تو اس کے ہاتھ کے نیچے جتنے بال آئینگے اتنے گناہ معاف کردیئے جائینگے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سرگودھا کے ریسرچ آفیسر شیخ محمد انور نے کمیونٹی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن رجسٹرڈ کے یتیم بچوں کے سکول میں مقابلہ نعت خوانی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب سے مس شبنم‘ فلک بٹ‘ تاجر راہنما عمران اقبال‘ مس مسرت بٹ نے کہا کہ نیکی کے ہر کام میں ایکدوسرے کی حوصلہ افزائی ضروری ہے، آخر میں مہمان خصوصی شیخ محمد انور اور دیگر نے مقابلہ نعت خوانی میں پوزیشن ہولڈر بچوں میں انعامات تقسیم کئے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں