حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں جلسے‘ جلوس اور ہنگامہ آرائی کو روکنے کیلئے اینٹی رائٹ فورس قائم کردی

بدھ 12 دسمبر 2018 22:06

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 دسمبر2018ء) حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں جلسے‘ جلوس اور ہنگامہ آرائی کو روکنے کیلئے اینٹی رائٹ فورس قائم کردی ہے جنہیں صرف یہ ذمہ داری سونپی جائیگی کہ وہ جلسے‘ جلوسوں‘ ہنگامہ آرائی کو کنٹرول کرے جبکہ ضلعی پولیس صرف جرائم کی بیخ کنی کیلئے کام کریگی احتجاج اور دھرنوں میں متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز اور ڈی ایس پی کی بجائے اینٹی رائٹ فورس سکیورٹی ونگ کے افسران اور عملہ جائیگا ذرائع کے مطابق یہ سفارشات حکومت پنجاب کو بھجوا دی گئی ہیں جس کی منظوری کے بعد صوبہ بھر کے تمام اضلاع میں دھرنوں‘ احتجاج کو روکنے کیلئے تھانوں کی بجائے متعلقہ پولیس کا عملہ جائیگا۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں