پنجاب حکومت نے گریڈ 1 سے 17 تک ملازمین اور ڈاکٹرز کا ہائوس رینٹ اور کنوینس الائنس ختم کردیا

ڈاکٹرز، ہیلتھ ٹیکنیشنز، مڈوائف، ڈسپنسر،نائب قاصداور مالی کو دی جانے والی مراعات ختم ،جس سے سینکڑوں ملازمین مالی مشکلات کا شکار،حکومت سے الائونس بحال کرنے کا مطالبہ

بدھ 12 دسمبر 2018 22:08

پنجاب حکومت نے گریڈ 1 سے 17 تک ملازمین اور ڈاکٹرز کا ہائوس رینٹ اور کنوینس الائنس ختم کردیا
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 دسمبر2018ء) حکومت پنجاب نے ڈویژن بھر میں 255 بیسک ہیلتھ یونٹس پر کام کرنے والے گریڈ1 سے 17 تک ملازمین اور ڈاکٹر ز کا ہائوس رینٹ اور کنوینس الائنس ختم کر یا،ڈاکٹرز، ہیلتھ ٹیکنیشنز، مڈوائف، ڈسپنسر،نائب قاصداور مالی کو دی جانے والی مراعات ختم ،جس سے سینکڑوں ملازمین مالی مشکلات کا شکار، سرکاری رہائشیں 70 سے 80 فیصد رہائش کے قابل نہیں، چند د ٹوٹی پھوٹی رہائشیں موجود جن کو تعمیر بھی 40 سال قبل کی ہے،حکومت سے الائونس بحال کرنے کا مطالبہ،1500 سے 10 ہزار تک ماہانہ ہائوس الائونس اور ٹرانسپوٹیشن کی مد میں وصول کیا جاتا تھا،ذرائع کے مطابق سرگودھا ڈویژن کے چاروں اضلاع خوشاب ،میانوالی ، بھکر اور سرگودھا میں 255 بیسک ہیلتھ یونٹس موجود ہیں ،ضلع سرگودھا 131 ،ضلع خوشاب 43 ،ضلع میانوالی 40 اور ضلع بھکر میں 41 بیسک ہیلتھ یونٹ موجود ہیں،جن کی عمارتیں 40 سے 50 سال پرانی بوسیدہ ہیں، 70 سے 80 فیصد رہائشیں رہنے کے قابل ہی نہیں ہیں،گریڈ 1 سے 17 تک کے ملازمین جن میں نائب قاصد ، مالی،مڈوائف، ڈسپنسر،ہیلتھ ٹیکنیشن ، پیرا میڈیکل سٹاف سمیت ڈاکٹر کو دی جانے والے ہائوس الائونس اور کنوینس الائونس کی مد میں دی جانے والی مراعت ختم کر دی گئی ہیں، کلاس فورملازمین کو ہائو س الائونس کی مد میں 1500 ، مڈوائف کو 3 ہزار اسی طرح مختلف گریڈز کے ملازمین کو 10 ہزار رروپے تک ہائوس الائونس اور کنوینس الائونس ختم کر دیا،محکمہ ہیلتھ ذرائع کے مطابق بیسک ہیلتھ یونٹس میں موجود رہائشیں 40 سال سے پہلے کی ہیں جن میں سے 80 فیصد سے زائد رہائش کے قابل ہی نہیں ہیں،دور دراز کے علاقوں میں رہنے والے ملازمین سخت پریشانی میں مبتلا ہو گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ بغیر ہائوس الائونس کے بیسک ہیلتھ یونٹس پر ڈیوٹی دینے سے مالی معاملات بری طرح متاثر ہو چکے ہیں،جس پر انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بیسک ہیلتھ سنٹر کی میں موجود رہائشوں کی تعمیروں مرمت کروائی جائے اور حکومت کی جانب سے دی جانے والی مراعات کو بحال کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں