سرگودھا، نہری پانی کے واجبات کی عدم ادائیگی پربلدیاتی اداروںکی چار واٹر سپلائی کیلئے حتمی نوٹسز

بدھ 12 دسمبر 2018 22:34

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 دسمبر2018ء) ایگزیکٹو انجینئر رسول ڈویژن ایل جے سی نے نہری پانی کے واجبات کی عدم ادائیگی پربلدیاتی اداروںکی چار واٹر سپلائی سکیموں،سمال بزنس انڈسٹریز اورپبلک ہیلتھ ڈویژن کو حتمی نوٹسز جاری کرتے ہوئے کنکشن منقطع کرنے کا عندیہ دے کر وصولیوں کا دبائو بڑھانے کیلئے ڈپٹی کمشنر سے رجوع کر لیا،اس ضمن میں جاری تفصیلات کے مطابق مجموعی طور پر چھ لاکھ روپے سے زائد کے واجبات کی وصولی کیلئے متعدد مرتبہ پہلے بھی نوٹسز بھجوائے جا چکے ہیں جن پر عملدرآمد کی بجائے لعت و لعل سے کام لیا جا رہا ہے جس پر محکمہ انہار نے ڈپٹی کمشنر سے رجوع کرتے ہوئے اداروں کے متعلقہ افسران کو واجبات کی جلد سے جلد ادائیگی کا پابند بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا گیا ہے کہ سات یوم میں عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں کنکشن منقطع کر دیئے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں