سرگودھا،سرکاری دفاتر میں افسران پی ٹی آئی کی مرضی کے تعینات کرنے کا فیصلہ،سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے 36 اضلاع کے ڈپٹی کمشنر ز کو ہدایت جاری

بدھ 12 دسمبر 2018 23:10

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 دسمبر2018ء) صوبہ بھر کے سرکاری دفاتر میں افسران پی ٹی آئی کی مرضی کے تعینات کرنے کا فیصلہ،حکومت پنجاب نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے 36 اضلاع کے ڈپٹی کمشنر صاحبان کو ہدایت جاری کر دی، لسٹیں تیار کر کے بھجوانے کا حکم،تقرری اور تبادلوں پر عائد پابندی ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جار ی کر کے سرگودھاسمیت صوبہ بھر سے حکومتی اور اتحادی ارکین اسمبلی کی جانب سے دی جانے والی فہرستوں پر تبادلے کرنے کا پلان تیار کر لیا گیا،موجودہ افسران پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی کے کاموں میں روکاوٹ ڈالتے ہیںاور ان کی وابستگیاں مسلم لیگ ن سے بھی بتائی جاتی ہیں،باخبر ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے 36 اضلاع میں تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی اور اتحادی جماعتوں کے ممبران کی مشاورت کے بعد تمام صوبائی محکموں کے افسران ان کی مرضی کے لگانے کیلئے لسٹوں کی تیاری کا عمل شروع ہو چکا ہے،ڈپٹی کمشنر صاحبان کو بھی ہدایت کی گئی ہے،کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں ارکین اسمبلی کے جانب سے دی جانے والی فہرستیں حکومت کو بھجوائیں تاکہ سرگودھا سمیت صوبہ بھر میں حکمران جماعت اور اس کے اتحادیوں کے افسران کو تعینات کر کے انتظامی امور بہتر طریقہ سے چلائے جا سکیں ، پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق وزیراعلی اور وزیراعظم کو صوبائی وزراء اور اراکین کی جانب سے یہ کہا جاتا تھا کہ موجودہ افسران ان کی مرضی کے مطابق کام نہیں کر رہے ہیں جس کے باعث عوام کو انصاف کے حصول میں مشکلات درپیش آ رہی ہیں جس کے باعث حکومت پنجاب نے گذشتہ روز صوبہ بھر میں تقرری اور تبادلوں پر پابندی عائد کر کے فہرستوں کے تیاری کے عمل کو مکمل کر کے جلد از جلد بھجوانے کا حکم دیا ہے،جس کے بعد سرگودھا سمیت پنجاب بھر کی36 اضلاع سے موصول ہونے والی فہرستوں پر وزیراعلیٰ پنجاب کے خصوصی حکم یا پھر عائد پابندی کو ختم کر کے ان کے تبادلے کئے جائیں گے،سرگودھا کے اراکین اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈروں نے بھی اپنے من مرضی کے افسران تعینات کروانے کیلئے رابطے شروع کر دیئے ہیں۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں