تھانہ میانی پولیس کی طرف سے منشیات کے منفی اثرات سے متعلق سیمینار کا انعقاد

جمعرات 13 دسمبر 2018 17:39

سرگودھا۔13 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) ایس ایچ او تھانہ میانی پولیس کی طرف سے منشیات کے منفی اثرات سے متعلق سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد حسن رضا خان کی خصوصی ہدایت پرمنشیات کے منفی اثرات سے متعلق آگاہی پروگرام کے تحت ایس ایچ او تھانہ میانی نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول میانی میں منشیات آگاہی سے متعلق سمینار منعقد کیا گیا۔

(جاری ہے)

جس میں انہوں نے طلبا ء کو منشیات کے معاشرہ میں بُرے اثرات سے متعلق آگاہی دی اور کہا کہ منشیات کا زہر معاشروں کو گھن کی طرح کھا رہا ہے۔ اس سلسلہ میں معاشرے کے ہر فرد کو چاہئے کہ اپنی ذمہ داریاں بہ احسن طریقہ سے ادا کرے تاکہ منشیات کی جڑ کو مکمل طور پر ختم کیا جاسکے۔ انہوںنے کہاکہ معاشرہ کا ہر فرد جب اپنی ذمہ داریاں ایمانداری سے ادا کرے گا تو کوئی وجہ نہیں کہ ہم ملک کومنشیات جیسی لعنت سے چھٹکارہ دلانے میں کامیاب ہو جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں