ڈپٹی کمشنر سے چیئرمین پرزنرز ویلفیئر سوسائٹی کی ملاقات

جمعرات 13 دسمبر 2018 21:26

سرگودھا۔13 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر سرگودہا سلوت سعید سے چیئرمین پرزنرز ویلفیئر سوسائٹی میاں مجتبیٰ نصیر قریشی ایڈووکیٹ نے ملاقات کی، ڈپٹی کمشنر نے ملاقات میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ قیدیوں کی اصلاح اورمعاشرے میں باعزت مقام دلانا ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے، انہوں نے کہا کہ جرائم میں کمی کیلئے تعلیم کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے، غریب مستحق قیدیوں کی مفت قانونی امداد پرزنرز ویلفیئر سوسائٹی کا شاندار کارنامہ ہے ، ڈپٹی کمشنر سلوت سعید نے چیئرمین پرزنرز ویلفیئر سوسائٹی میاں مجتبیٰ نصیر قریشی ایڈووکیٹ کی سرگودہا جیل دورہ کی دعوت قبول کر لی، ڈپٹی کمشنر جلد سرگودہاجیل کا دورہ کریںگی جس میں قیدیوں کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات کئے جائیںگے ۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں