سرگودھا‘اینٹی کرپشن نے سرکاری فنڈز میں خردبرد کرنے پر سابق ای ڈی او ہیلتھ میانوالی کے خلاف مقدمہ در ج کر کے تفتیش شروع کر دی

جمعہ 14 دسمبر 2018 15:30

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2018ء) اینٹی کرپشن نے سرکاری فنڈز میں خردبرد کرنے پر سابق ای ڈی او ہیلتھ میانوالی کے خلاف مقدمہ در ج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔زرائع کے مطابق ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا کو عبدالرحمن خان سکنہ میانوالی نے درخواست دی کہ سال2013-14اور2016-17میں ڈاگناسٹک سنٹر ڈی ایچ کیو ہسپتال، میانوالی، ٹی ایچ کیوہسپتال میانوالی، اپ گریڈیشن آر ایچ سی ہسپتال موسی خیل، تحصیل ہسپتال کالا باغ، تحصیل ہسپتال عیسی خیل کے لیے خریداری کی گئی جس میں ڈاکٹر محمد فاروق خان سابق ای ڈی او ہیلتھ میانوالی نیاپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے سرکاری فنڈز میں خردبرد کیا۔

جس پر ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے عروج الحسن ڈپٹی ڈائریکٹر(تفتیش) اینٹی کرپشن سرگودھاکو انکوائری آفیسر مقرر کیا۔

(جاری ہے)

جس نے ریکارڈ قبضہ میں لے کر تفصیل سے انکوائری کی اور محکمہ ہیلتھ کے افسران و ہلکاران کے بیانات قلمبند کیے گئے۔ تو بات سامنے آئی کہ سال 2016-17میں ڈاکٹر محمد فاروق خان سابق سی ای او ہیلتھ میانوالی نے خریداری کے دوران مارکیٹ ریٹ سے زیادہ ریٹ پر خریداری کی اور حکومت پنجاب کو27,51,460/-روپے کا نقصان پہچایا۔

جس کی انکوائری رپورٹ پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے ڈاکٹر محمد فاروق خان سابق سی ای اوہیلتھ میانوالی کے خلاف اختیارا ت کا ناجائز استعمال کرنے، سرکاری فنڈز خردبرد کرنے اور، جعل سازی، فراڈ کے الزام میں مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا اور مقدمہ کی تفتیش کے لئے عروج الحسن ڈپٹی ڈائریکٹر(تفتیش) کی سربراہی میں تفتیشی ٹیم تشکیل دی جس کو ہدیت کی مقدمہ کی تفتیش میرٹ پر 14جنوری سے پہلے پہلے مکمل کر کے رپورٹ پیش کریں۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں