ْ ٹی ایم اے سرگودھا کی نادہندگان سے نقشہ فیسوں کی مد میں68لاکھ روپے سے زائد رقم کی ریکوری

پیر 17 دسمبر 2018 17:52

سرگودھا ۔17دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) ڈائر یکٹر اینٹی کرپشن کے احکا مات کی روشنی میں تحصیل میونسپل اتھارٹی( ٹی ایم ای) سرگودھا کی نادہندگان سے نقشہ فیسوں کی مد میں68لاکھ13ہزار8سو51روپے کی ریکوری کرلی ۔ ذرائع کے مطابق سرگودھا شہر کے متعدد پلازے، ہسپتال ، میرج ہالز اور کمرشل عمارتوں کی نقشہ فیس ہائے بلڈنگ انسپکٹروں، ایم او پی اور افسران بلڈنگ برانچ کی ملی بھگت سے کارپوریشن میں جمع نہیں ہوئیں ،جبکہ نقشوں کے ساتھ ساتھ ان عمارتوں کی تعمیر مکمل ہونے کے باوجود ان سے فیسوں کی مد میں کروڑوں روپے واجبات وصول تک نہیں کیے۔

جس پر ریجنل ڈائریکٹر، اینٹی کرپشن سرگودھا نے انکوائری کے احکامات دیتے ہوئے انکوائری کے لیے عروج الحسن ڈپٹی ڈائریکٹر (تفتیش) کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی جس میں نثار احمد جوئیہ، سپرنٹنڈنٹ، اینٹی کرپشن سرگودھابھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

انکوائری کو روزانہ کی بنیاد پر انکوائری کی جارہی ہے۔ جس کے نتیجہ میں نقشوں فیسوں کی مد میںمالک قائد اعظم لاء کالج، سرگودھا، کمرشل پراپرٹی کے مختلف نادہندگان نے مبلغ68,13,851روپے خزانہ سرکار میں جمع کروا دیئے، جبکہ اب مزید نادہندگان کے خلاف شکجہ سخت کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے ٹی ایم اے افسران و اہلکان کو سختی سے ہدیت کی گئی ہے کہ وہ جلد از جلد نقشوں کی مد میں فیسیں جلد از جلدنا دہندگان سے واجبات وصول کرکے خزانہ سرکار میں جمع کروائیں۔ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے انکوائری ٹیم کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ انکوائری جلد مکمل کریں اور ذمہ داروں کا تعین کرتے ہوئے رپورٹ پیش کریں۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں