آرمی پبلک سکول کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریب کاانعقاد

منگل 18 دسمبر 2018 19:16

سرگودھا۔18 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) آرمی پبلک سکول کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریب جامع مسجد حامد علی شاہ میں منعقدہوئی ۔

(جاری ہے)

تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر( جنرل) آصف اقبال ملک، سپرنٹنڈنٹ جیل سید انجم شاہ، چیف ایگزیکٹو ایجوکیشن اتھارٹی ڈاکٹر طارق محمود قاضی، سابق ایم پی اے وچیئرپرسن ہلال احمر ڈاکٹر نادیہ عزیز،علامہ قاضی نگاہ مصطفی، مولانا محمد اکبر ساقی فیروزی، ریاست علی فیروزی کے علاوہ محمد حسن صفدر ڈار، ملک لال خان ‘ رانا لیاقت سمیت علمائے کرام نے شرکت کی۔

تقریب میں شہداء اے پی ایس کیلئے قرآن خوانی اور ان کے درجات کی بلندی کیلئے اجتماعی دعا کی گئی ۔ اس موقع پر شرکاء نے اے پی ایس کے شہداء کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں