ْنہم اور دہم کے سالانہ امتحانات کے لئے آن لائن داخلہ فارم جمع کروانے کی تاریخوں میں توسیع

منگل 18 دسمبر 2018 19:16

سرگودھا۔18 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) تعلیمی بورڈ سرگودہا نے جماعت نہم اور دہم کے سالانہ امتحان 2019کیلئے آن لائن داخلہ فارم کی کارڈ کاپی او ررجسٹریشن فارم جمع کروانے کی تاریخوں میں توسیع کر دی ہے ۔ نئے شیڈول کے مطابق بغیر لیٹ فیس داخلہ فارم 24دسمبر 2018 ء تک وصول کئے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

دوگنا فیس کے ساتھ 25دسمبر سے 31دسمبر2018ء تک وصول کئے جائیں گے۔ تین گنا فیس کے ساتھ یکم جنوری 2019ء سے سات جنوری تک وصول کئے جائیںگے ،جبکہ تین گنافیس جمع پانچ سو روپے یومیہ دخلہ فارم آٹھ جنوری سے سترہ جنوری2019ء تک وصول کئے جائیں گے ۔ سترہ جنوری کے بعد کوئی داخلہ فارم وصول نہیں کئے جائیںگے تاہم نہم ودہم سالانہ امتحان 2019ء یکم مارچ بروز جمعہ سے شروع ہو گا۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں