کیمرہ مین پر تشدد کرنیوالے کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی، چیئرمین سرگودھا ڈویلپمنٹ اتھارٹی

بدھ 19 دسمبر 2018 17:04

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2018ء) چیئرمین سرگودھا ڈویلپمنٹ اتھارٹی الحاج ممتاز اختر کاہلوں نے کہا ہے کہ کیمرہ مین پر تشدد کرنیوالے کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی اور اس واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کیمرہ مین پر تشدد کرنیوالے کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی، آئندہ بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کلین سویپ کریگی، مشکل دور ختم ہورہا ہے اور اب انشاء اللہ آنیوالے دنوں میں تمما مسائل حل ہونگے۔ ممتاز اختر کاہلوں نے کہا کہ اس وقت سب سے اہم مسئلہ معیشت کو بہتر بنانا ہے جس کیلئے ہم اقدامات کررہے ہیں اور جلد عوام کو ریلیف ملنا شروع ہوجائیگا۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں