گورنمنٹ انبالہ مسلم ہائی سکول میں گداگری کے خلاف سیمینار اور آگاہی واک

بدھ 19 دسمبر 2018 17:24

سرگودھا۔19دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2018ء) گورنمنٹ انبالہ مسلم ہائی سکول میں گداگری کے خلاف سیمینار اور معاشرہ کو گداگری سے پاک کرنے کے لیے آگاہی واک کی گئی۔ محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیر اہتمام ڈویژنل ڈائریکٹر افتخار احمد چیمہ، ڈپٹی ڈائریکٹر ناصر محمود چیمہ کی خصوصی ہدایت پر گداگری کے خاتمہ کے لیے سیمینار اور واک کا اہتمام کیا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ ویلیفئر آفیسر نادیہ مثل شاہ کی زیر صدارت گورنمنٹ انبالہ مسلم ہائی سکول میں سیمینار کا انعقا د کیا گیا، جس میںنادیہ مثل شاہ اور پرنسپل چوہدری ریاض حسین نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیشہ ور گداگر معاشرے کا ناسور ہیں ہمیں اور آئے روز بھکاریوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے جس سے معاشرہ ترقی کی بجائے تباہی کی طرف جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم سب کی یہ ذمہ دار ی ہے کہ ہم اس برائی کے خلاف اپنا کردار ادا کریں اور پیشہ ور بھکاریوں کو رقم دینے کی بجائے انہیں محنت سے رزق حلال کمانے کی ترغیب دیں۔ انہوں نے کہا کہ گداگری جیسی لعنت کو ختم کر کے ہم ان افراد کو معاشرے کا مفید شہری بنا سکتے ہیں۔ سیمینار میں سپروائزر سوشل ویلفیئر مہر غلام رسول دیگر اساتذہ کرام اور طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ بعد ازاں گداگری سے نجات اورآگاہی بارے واک بھی کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں