پاکستان پیپلزپارٹی جیالے کارکنوں کی پارٹی ہے،امجد مجاہد گل

منگل 15 جنوری 2019 16:19

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر راہنما امجد مجاہد گل نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی جیالوں، ورکروں کی پارٹی ہے ۔

(جاری ہے)

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری جس طرح پارٹی کو آگے لیکر چل رہے ہیںپیپلزپارٹی کے کارکنوں میں بھی جوش وجذبہ پایا جا رہا ہے کیونکہ پیپلزپارٹی کے کارکن اپنے قائد بلاول بھٹو کی ہر آواز پر متحرک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری پیپلزپارٹی کی جان ہیں اور اپنی والدہ مرحومہ بے نظیر بھٹو شہید کے نقش قدم پر چل رہے ہیں اور ان کے وژن کو آگے لیکر بڑھ رہے ہیںآئندہ حکومت پیپلزپارٹی کی ہو گی۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں