محکمہ اینٹی کرپشن خوشاب نے ضلعی انتظامیہ سے مل کرقبضہ مافیا سے 30کرڑو روپے کی کمرشل زمین واگزار کرالی

منگل 15 جنوری 2019 16:58

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) اینٹی کرپشن خوشاب نے ضلعی انتظامیہ سے مل کرقبضہ مافیا سے 30کرڑو روپے کی کمرشل زمین واگزار کرالی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا عاصم رضا کوباوثوق ذرائع سے معلوم ہوا تھا کہ محکمہ ہائوسنگ جوہرآباد کی ملکیتی کمرشل اراضی غلہ منڈی میں10دکانوں کے سامنے دکانداروں نے میونسپل کارپوریشن خوشاب کی طرف سے پارکنگ کے لیے مختص جگہ پر نا جائز قبضہ کیا ہوا ہے جس پر انھوں نے معاملے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے انکوائری عاطف شوکت، سرکل آفیسراینٹی کرپشن خوشاب کے سپرد کردی۔

دوران انکوائری ریکارڈ کی مکمل چھان بین کی گئی اورموقعہ ملاحظہ کیا گیا جس سے معلوم ہوا کہ غلہ منڈی جوہرآباد میں میونسپل کارپویشن کی 44 مرلہ کمرشل اراضی پر ناجائز قابضین نے قبضہ کیا ہوا ہے جس کی مارکیٹ ویلیو30 کرڑو روپے بنتی ہے۔عاصم رضا نے انکوائری آفیسر کو ہدایت کی کہ ضلع انتظامیہ سے مل کر قبضہ مافیا سے زمین واگزار کرائیں جس پرعاطف شوکت سرکل آفیسر اینٹی کرپشن خوشاب نے ضلعی انتظامیہ سے مل کر قبضہ مافیا سے زمین واگزار کرا کر ضلعی انتظامیہ کی تحویل میں دے دی۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں