سرگودھا، تیزی رفتاری سے گاڑیاں چلانے والے 9 ڈرائیوروں کو جیل بھجوا دیا گیا

منگل 15 جنوری 2019 16:58

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) سرگودھا میں شاہراہ عام پر تیزی رفتاری سے گاڑیاں چلانے والے 9 ڈرائیوروں کو جیل بھیجوا دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 91 جنوبی کے قریب تیز رفتاری سے کار چلانے والے عمران ،ٹرک کے ڈرائیور عبدالغفار ،66 شمالی کے قریب عمران اور وسیم غفلت لاپرواہی سے ٹرک چلا رہے تھے جبکہ بھیرہ بھلوال چوک کے قریب پک اپ گاڑی چلانے والے محمد خان ‘ ساجد ظہیر حیات کالونی کے قریب انتہائی تیز رفتاری سے چنگ چی رکشہ چلانے والے محمد اشرف ‘ لاہور روڈ پل لکسیاں کے قریب ڈمپر ٹرک چلانے وال یاللہ دتہ اور شاہپور کے قریب تیز رفتاری غفلت لاپرواہی برتنے والے ڈرائیور ارشد کو پولیس نے پکڑ لیا اور ان تمام کے متعلقہ تھانوں میں الگ الگ مقدمات درج کروا دیے گئے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں