کمشنر کاشہر میں جاری پینے کے صاف پانی اور نکاسی آب کی مختلف سکیموںکا دور

منگل 15 جنوری 2019 19:35

سرگودھا۔15جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) کمشنر سرگودہا ڈویژن محمود حسن نے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے زیر اہتمام سرگودہا شہر میں جاری پینے کے صاف پانی اور نکاسی آب کی مختلف سکیموںکا دورہ کیا ۔اس موقع پر انکے ہمراہ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ قدیر احمد ،ایکسیئن پبلک ہیلتھ محمد رفیق و دیگر بھی تھے۔ انہوں نے ترقیاتی اداروں کے سربراہان پر زور دیا کہ ان سکیموںکوپائیدار اور دیر پا بنائیں تاکہ شہریوںکے نکاسی و فراہمی آب کے مسائل رفع ہو سکیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے 78شمالی ،عزیز بھٹی ٹائون ،محمدیہ کالونی ،نیوسیٹلائٹ ٹائون ،علی ٹائون کی سیوریج کا معائنہ کیا ۔انہوں نے سکیموںمیں ناقص میٹریل کے استعمال پر سخت غصہ کا اظہار کیا اور ان سکیموںکو ٹھیکیدار کے خرچہ پر درست کرنے کاحکم دیا۔ انہوںنے واضع کیا کہ سرکاری فنڈز قوم کی امانت ہیں۔ان کو ریت کی نظر نہیں ہونے دیا جائے گا اور ناقص تعمیرات پر ٹھیکیدار اور افسران کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔ انہوں نے مزید واضع کیا کہ سیوریج اور واٹر سپلائی میں خامیوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں