آٹھ بجلی چور رنگے ہاتھوں گرفتار

بدھ 16 جنوری 2019 17:45

سرگودھا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) ایکسین آپریشن فیسکو فرسٹ ڈویژن سرگودہا بابر ریاض گھمن کی سربراہی چھاپہ مار ٹیموں نے مختلف جگہوں پر کارروائی کر تے ہوئے آٹھ بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ۔ تفصیلات کے مطابق لک کالونی اولڈ سول لائن کا بلاول ولد غلام رسول ‘ چک نمبر 58 شمالی کا غلام رسول ولد صالح محمد ‘ چک نمبر78شمالی پکا ڈیرہ کا محمد شفیق ولد فرزند علی ‘ چک نمبر 121جنوبی کا سعداللہ ولد شوکت زمان خان ‘ چک نمبر 52شمالی لڈوے والا کا قربان ولد محمد عارف ‘ وی آئی پی ٹاؤن کا صغیر احمد ولد عبدالقیوم ‘ چک نمبر 118جنوبی کا رانا حکم دین ولد مہردین اور پل 111جنوبی چیمہ مارکیٹ کا عبدالمالک ولد ریاست علی موقع پر بجلی چوری کر تے ہوئے پکڑے گئے جن کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کر وا کر مزید کاروائی شروع کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

مزید برآں چیف ایگزیکٹوآفیسر فیسکو کی ہدایت پر ایس ای سرگودہا سرکل جاوید انور سندھو کی بجلی چوروں کے خلاف بھر پو رمہم جاری ہے ۔ خصوصی ٹیمیں گھر گھر جا کر بجلی کے میٹر چیک کر رہی ہیں ۔ بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کے اندراج اور بھاری جرمانے عائد کئے جارہے ہیں او رکسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جارہی ۔ اسی طرح ایس ڈی او ساہیوال سب ڈویژن نمبر2 نے دوران چیکنگ محمد نذیر ساکن شریفہ ساہیوال اور محمد طارق ساکن واڈھی تحصیل شاہپور کو بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑلیاجن کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کروا دیئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں