32دکانوں کی دوبارہ بولی سے سرکارکو1کروڑ،43 لاکھ46 ہزار روپے کا فائدہ

بدھ 16 جنوری 2019 17:45

سرگودھا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) اینٹی کرپشن سرگودھاکی کارروائی میں کارپوریشن سرگودہا کی32دکانوں کی دوبارہ بولی سے خزانہ سرکارکو1کروڑ، 43 لا کھ اور 46 ہزار روپے کا فائدہ ہوا اور 32 لاکھ روپے خزانہ سرکار میں جمع ہوئے۔تفصیلات کے مطابق عاصم رضا، ریجنل ڈائریکٹرا ینٹی کرپشن سرگودھا کو باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا تھا کہ سرگودھا شہر میں میونسپل کارپوریشن کی ملکیتی بہت سی ایسی دوکانیں ہیں جن کا کرایہ مارکیٹ ویلیو سے بہت کم ہے اورکارپوریشن سرگودھا کے افسران و اہلکاران نے اپنے من پسند لوگوں کو الاٹ کی ہوئیں ہیںجنہوں نے آگے زیادہ کرایہ پر لوگوں کو دی ہوئیں ہیں جس سے خزانہ سرکار کو نقصان ہو رہا ہے اور الاٹیوں کو فائدہ ہو رہا ہے۔

جس پر ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے ایکشن لیتے ہوئے انکوائری کے احکامات صادر کرتے ہوئے انکوائری کے لیے خصوصی انکوائری ٹیم تشکیل دی جس نے روزانہ کی بنیادپر انکوائری کی، اینٹی کرپشن سرگودھاکی اس کارروائی کی وجہ سے کارپوریشن سرگودھا کے جو نادہندہ تھے اور دوکانوں کا کرایہ جمع نہیں کروا رہے تھے انھوں نے 32لاکھ روپے خزانہ سرکارمیں جمع کروا دئیے اس کے علاو ہ اینٹی کرپشن سرگودھا نے کارپویشن سرگودھا سے مل کر تین دوکانیں سیل کر دی تھیں۔

(جاری ہے)

اینٹی کرپشن سرگودھا کے اس ایکشن پر کارپویشن سرگودھا نے غلہ منڈی سرگودھامیں واقع 34دوکانیں جن کا ماہانہ کرایہ صرف 1627روپے تھا اب ان کو دوبارہ بولی کروائی گئی جس سے اب اُن کا ماہانہ کرایہ تقریبا37ہزار روپے مقرر کیا گیا جس سے خزانہ سرکار کو1کروڑ،43 لاکھ اور 46 ہزار روپے سالانہ جمع ہو گا ۔ ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے انکوائری آفیسر کو ہدایت کی باقی ماندہ دوکانوںکرایہ کے لیے مارکیٹ سروے کر کے اُن کا مارکیٹ ویلیو کے مطابق نئی سرے سے الاٹمنٹ کی جائے تاکہ خزانہ سرکار کو زیادہ سے زیادہ فائدہ ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں